پولیس اہلکاروں کی نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو پر ڈیوٹیوں کے باعث شہر کے مختلف تھانوں میں بند ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا

جمعرات 5 مارچ 2015 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پولیس اہلکاروں کی نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو پر ڈیوٹیوں کے باعث شہر کے مختلف تھانوں میں بند ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث متعدد ملزمان اپنی ضمانتوں کے حق سے محروم رہے اور مقدمات التواء کا شکار ہو گئے۔ رابطہ کرنے پر مختلف تھانوں سے بتایا گیا کہ پولیس اہلکاروں کی ہارس اینڈ کیٹل شو پر ڈیوٹیوں کے باعث ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنا مشکل تھا‘ اس صورتحال میں ملزمان سمیت ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :