سکھر،ڈاکٹر فیاض خان کے قتل کیخلاف اہلسنت و الجما عت کے کا رکنان کی احتجاجی ریلی

جمعرات 5 مارچ 2015 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) کراچی میں اہلسنت و الجما عت کے رہنماء ڈاکٹر فیاض خان کے ٹا رگٹ کلنگ میں قتل کے خلاف سکھر میں اہلسنت و اجما عت کے کا رکنان نے محمد بن قاسم پا رک سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکا لی ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اور نعرے با زی کی رہنما ؤں علا مہ رمضان نعما نی ، زاہد حسین لو ند و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ڈا کٹر فیاض خان کا قتل کھلی دہشت گر دی ہے ایک ہی دن میں ملک کے مختلف علاقوں میں ہما رے کا رکنوں اور رہنما ؤں کو قتل کیا گیا ہے آئے دن حکو مت امن و مان کی رٹ لگا کر عوام کو خوش فہمی میں مبتلا کر کے لا شوں کا تحفہ دے رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اہلنست کو دیوار سے لگا نے کی کسی کو شش کو کا میاب نہیں بننے دیا جا ئے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر فیاض خان کے قاتلوں کو گرفتا کر کے عبرتناک سزا دی جا ئے

متعلقہ عنوان :