سکھر،جی ایم سی میڈیکل کالج کے ملازمین کا مطالبات کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری

جمعرات 5 مارچ 2015 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) جی ایم سی میڈیکل کالج کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ، کام چھوڑ ہٹرتال و علامتی بھوک ہٹرتال ،، مطالبات کی منظور تک احتجاج جاری رہے گا ، رہنما ؤں کا مظاہرے سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمپلائیز ایسوسی ایشن لاڑکانہ (سکھر ضلع ) کی جانب سے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے ملازمین کی بڑی تعداد نے ملازمین کیساتھ کی جانے والی زیادتیوں اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف 11ویں روز بھی کام چھوڑ ہٹرتال کی اور اور پرنسپل جی ایم سی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے بازی کی ملازمین کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے کی قیادت ذوالفقار علی مہر و دیگر نے کی اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر فوری طور پرملازمین کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات تسلیم کر کے گذشتہ دو سالوں سے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیاجائیگا

متعلقہ عنوان :