ملک بھر میں بسنے والی ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار ہولی کی تقاریب بھرپور جوش و خروش سے منائیں
جمعرات 5 مارچ 2015 23:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) گزشتہ روز ملک بھر میں بسنے والی ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار ہولی کی تقاریب بھرپور جوش و خروش سے منائیں، اس سلسلے میں مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندرراوی روڈ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ہندودھرم سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوشیوں کا اظہار کیا، متروکہ وقف املاک بورڈکی طرف سے سیکورٹی سمیت تمام اہم اقدامات کیے گئے تھے۔
اس موقع پر ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر منورچاند کا کہنا تھا کہ رنگوں کی یہ ہولی خوشیاں بکھیرنے کا ذریعہ ہے، ہم چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہندو برادری کے لیے ہولی کے خصوصی اقدامات کیے۔(جاری ہے)
انکا مزید کہنا تھا کہ کٹاس راج مندر چکوال میں واقع ہندو برادری کی قدیم عبادت گاہ پر یاتریوں کے لیے نئے رہائشی بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے پر پوری ہندو برادری حکومت پاکستان اور چیئرمین بورڈ کی انتہائی شکر گزار ہے جس سے بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے یاتریوں کی رہائش کے مسائل بھی حل ہونگے اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری شرائن اظہر نذیر سلہری سمیت بورڈ کے افسران اور بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور بھجن بھی گائے گئے۔مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.