پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کا ر وائیا ں، جرمانے عائد کیے گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 23:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم نے ضلع لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے دھوبی گھاٹ شیرشاہ روڈ پر واقع مون نمکو کے نام سے نمکو بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا اور کھلا تیل استعمال کرنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر کارخانے کو سر بمہر کردیا اور کھلے تیل کو سیز کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈ پٹی ڈائریکٹر آپریشنز اور فوڈ سیفٹی آفیسر داتا گنج بخش ٹاؤن نے ریس کورس پارک میں جشنِ بَہاراں کے حوالے سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز پر پائے جانے والے کھلے تیل اور مشروبات پرتاریخِ اجرا اور تاریخِ تنسیخ نہ ہونے کے باعث موقع پر ضائع کر دیاجبکہ سمن آباد ٹاؤن کی فوڈ سیفٹی آ فیسر کی جانب سے شیخ زید ہسپتال کے کڈنی سنٹر میں واقع کیفے ٹیریا میں گندگی پائے جانے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ۔مزید براں مین بازار فاروق گنج میں واقع شاہی مرغ چنے اور سوہنی مِلک شاپ جبکہ سراج پورہ بند روڈ پر واقع پاکستان فوڈز کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر جرمانے عائد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :