Live Updates

کے پی کے سے تحریک انصاف سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتنے میں کامیاب

جمعہ 6 مارچ 2015 10:53

کے پی کے سے تحریک انصاف سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتنے میں کامیاب

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے 7 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا ۔ 5 سیٹیں اپوزیشن جماعتوں نے جیتیں ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 12 سیٹوں پر پچیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ رہا ۔ 123 ارکان نے ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ تحریک انصاف نے ناراض رکن جاوید نسیم نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اقلیتی نشست پر تحریک انصاف کے جان کینتھ ولیم 62 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ، خواتین کی نشست تحریک انصاف کی امیدوار ثمینہ عابد نے 66 ووٹ حاصل کر کے جیت لی ، خواتین کی دوسری نشست پر اے این پی کی امیدوار ستارہ ایاز 30 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائیں ۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے نعمان وزیر 67 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

ٹیکنو کریٹ کی دوسری نشست پر مسلم لیگ ن کے جاوید عباسی نے تیسری کیٹیگری میں جیت گئے ، مسلم لیگ ن کے ہی امیدوار صلاح الدین بھی جنرل نشست کی تیسری کیٹیگری میں کامیاب قرار پائے ۔ پی ٹی آئی کے محسن عزیز 18 اور شبلی فراز 17 ووٹ لیکر جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے ۔ عوامی جمہوری اتحاد کے لیاقت ترکئی 15 ، جے یو آئی کے مولانا عطاء الرحمان 16 اور جماعتِ اسلامی کے سراج الحق 18 ووٹ لے کر سینیٹر بن گئے ۔ پیپلز پارٹی کے خانزادہ خان جنرل نشست پر کامیاب ہوئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات