سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت ، عدالت نے 10 مارچ تک حتمی شیڈول طلب کر لیا

جمعہ 6 مارچ 2015 11:04

سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت ، عدالت نے 10 مارچ تک حتمی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی گئی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخا بات کا شیڈول ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا ، سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایک ایک دن کا حساب دینا ہو گا، آئین پر عمل ر آمد بہت ضروری ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول 10 مارچ کو طلب کر لیا ہے جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل راتوں کو بیٹھ کر کام کریں جبکہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات 30 مئی اور کنٹونمنٹ ایریاز میں 25 اپریل 2015 ء کو کروائے جائیں گے.

جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات 2 مئی کو کروانے کی استدعا بھی عدالت نے مسترد کر دی ہے.