11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل مزید دومیچزکھیلے جائیں گے
جمعہ 6 مارچ 2015 11:19
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں(آج)مزید دومیچز کھیلے جائیں گے، گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور جنوبی افریقہ ایڈن پارک آکلینڈ جبکہ گروپ بی کی ٹیمیں زمبابوے اور آئرلینڈبیلی رائیو ہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل ہفتہ کو مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور جنوبی افریقہ ایڈن پارک آکلینڈ میں مدمقابل ہوں گی۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔اس روزدوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں زمبابوے اور آئرلینڈبیلی رائیو ہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔اتوار کو مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور افغانستان میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔(جاری ہے)
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سری لنکا سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔9مارچ کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا۔گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈاور بنگلہ دیش ایڈیلیڈاوول میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔10مارچ کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا۔گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور آئرلینڈسیڈون پارک ہملٹن میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائیگاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.