پاکستانی ٹیم کو قابو کرنا آسان نہیں ہوگا،ڈیل سٹین
جمعہ 6 مارچ 2015 11:36
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کسی طور بھی نظرانداز کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور وہ اس سے ایک سخت مقابلے کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔ایک انٹرویو میں ڈیل سٹین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جس صورتحال سے دوچار ہے اس میں اپنے اگلے دونوں میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہوگی اور ایسا نہیں ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کے لیے پاکستانی ٹیم کو قابو کرنا آسان ہوگا۔
سٹین جو اس عالمی کپ میں چار میچوں میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کر سکے ہیں کہتے ہیں کہ انہوں نے بری بولنگ نہیں کی ہے لیکن زمبابوے کے خلاف بولنگ کے بنیادی اصولوں پر عمل نہ کر کے صرف اور صرف تیز رفتاری سے بولنگ کی کوشش کی حالانکہ وکٹ سلو تھی تاہم اس کے بعد ان کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آتی گئی۔(جاری ہے)
انہیں یقیناً ہر میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے خوشی ہوتی ہے وہ یہ بھی چاہتے تھے کہ اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا ہے۔
ڈیل سٹین سے جب پوچھا گیا کہ اے بی ڈی ویلیئرز چھوٹی باوٴنڈری والے اس میدان میں کیا غضب ڈھائیں گے تو انہوں نے کہا کہ بڑا بولر یہ نہیں دیکھتا کہ باوٴنڈری چھوٹی ہے یا بڑی اسی طرح بڑا بولر یہ نہیں دیکھتا کہ وکٹ پر گھاس ہے یا سیدھی وکٹ ہے۔ڈیل سٹین نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز بہت ہی زبردست بیٹسمین ہیں جو نیٹ پریکٹس میں بھی آپ کو اپنے گْر اور راز نہیں بتاتے امید ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ اور اس کے بعد بھی ان کی طرف سے شاندار بیٹنگ دیکھنے میں آئے گی۔ڈیل سٹین نے بولنگ کوچز کی حیثیت سے ایلن ڈونلڈ اور وقاریونس کے ساتھ جنوبی افریقہ اور آئی پی ایل میں گزارے گئے وقت کے بارے میں کہا کہ یہ دونوں اپنے دور کے بڑے بولرز رہے ہیں جن کا وسیع تجربہ ان کے بہت کام آیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.