دوبہنوں کو آن لائن جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں فوجی کو جیل میں ڈال دیا

جمعہ 6 مارچ 2015 12:11

دوبہنوں کو آن لائن جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں فوجی کو جیل ..

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء) دوبہنوں کوآن لائن جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم ایک فوجی کو تین ماہ قید کی سزا ہوگئی۔مذکورہ فوجی نے دوبہنوں کو دھمکی دی تھی کہ وہ ان کو بدنام کرنے کے لیے ان کی عریاں تصاویر آن لائن پوسٹ کر دے گا۔ 21 سالہ اماراتی پر دونوں بہنوں کو غیر اخلاقی تصاویر بھیجنے اور زبانی برا بھلا کہنے کا بھی الزام تھا۔

یہ واقعہ مئی 2013 میں پیش آیا ۔دونوں میں سے ایک بہن نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ مجرم نے ان سے پہلے پہل ایک سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹ پر عورت بن کر رابطہ کیا۔مجرم نے دونوں بہنوں کی تصاویر نیٹ پر پوسٹ کرنے اور ان کے نیچے غیر اخلاقی لائنیں لکھنے کی بھی دھمکی دی۔ 29 سالہ عورت نے بتایا کہ مجرم نے بعد میں اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس سے رابطہ کیا، اسے عریاں تصاویر بھیجی اور اسے باہر کسی جگہ بلا کر گھناؤنا فعل کرنے کو کہا۔

(جاری ہے)

اس پر عورت نے اس شخص کی اطلاع کرمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں کر دی۔ سی آئی ڈی کے افسران نے اس عورت کو کہا کہ وہ اس شخص سے رابطے میں رہے تاکہ وہ اسے گرفتار کر سکیں۔ایک پولیس لیفٹینٹ نے بتایا کہ انہوں نے آئی پی ایڈریس کی مدد سے مجرم کا کھوج لگایا اور اسے دوبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے ملٹری کے کام کے بعد واپس آرہا تھا۔ مجرم نے دونوں بہنوں کے لگائے الزامات کی تردید کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :