نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں پرسوں نیپئر کے مقام پر مدمقابل ہوں گی
جمعہ 6 مارچ 2015 12:14
نیئپر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں 8 مارچ کو نیپئر کے مقام پر مدمقابل ہوں گی جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ پول اے میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔ ایک بیان میں کیویز قائد برینڈن میکولم نے کہا کہ کونسی ٹیم فیورٹ ہے یا نہیں مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتاانہوں نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ میں اپنے اگلے پول میچ میں افغانستان ٹیم کو آسان نہیں لینگے اور میچ میں مربوط حکمت عملی کے جیت کیلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ عمدہ کارکردگی کے بعد قوم کی توقعات بڑھ گئی ہیں، خواہش ہے کہ کھلاڑی اگلے میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کر کے ملک کو پہلی بار عالمی ٹائٹل دلائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انکی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے تاہم کھلاڑی اگلے میچ میں افغانستان کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے اور افغانستان کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر رواں ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فتوحات کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کر سکتے، ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.