فلم سٹار میگھا نے اپنے حقوق کیلئے جانوں کا نذرانہ دنیوالی خواتین کی یاد میں شمع روشن کیں

جمعہ 6 مارچ 2015 12:58

فلم سٹار میگھا نے اپنے حقوق کیلئے جانوں کا نذرانہ دنیوالی خواتین کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) فلم سٹار میگھاکی قیادت میں شوبز اداکاراؤں نے خواتین کے حقوق کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والی خواتین کی یاد میں شمع روشن کیں جبکہ اس موقعہ پر شوبز اداکارؤں نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور انکے ساتھ زیادتی کے بڑ ھتے واقعات پر تمام طبقات کو خواتین کا ساتھ دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مقامی تھیٹر میں منعقد کی جانیوالی تقر یب میں فلم سٹار میگھا کے ساتھ ادکارہ جیاء بٹ ‘لائبہ خان ‘لاشانہ ‘فائز اور مہر النساء سمیت شوبز سے تعلق رکھنے خواتین کی بڑی تعداد نے شر کت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جبکہ اس موقعہ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والی خواتین کی یاد میں شمع روشن کی گئیں اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں فلم سٹارمیگھا نے کہا کہ خواتین کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو انکو بہت سے مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے او ر کچھ عر صہ سے خواتین پر تشدداور انکے ساتھ زیادتی کے واقعات میں خطر ناک حد تک اضا فہ ہو رہا ہے اور ہم خواتین کے ساتھ ہونیوالے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گی اور جو خواتین مظالم کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے دے دیتی ہیں ہمیں ایسی خواتین کو کسی صور ت نہیں بھو لنا چاہتے او ر انکو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے ہم نے شمع روشن کیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :