چار سدہ : 3 بکریوں کے بدلے 55 سالہ شخص کی 9 سالہ بچی سے نکاح کی کوشش ناکام

جمعہ 6 مارچ 2015 14:12

چار سدہ : 3 بکریوں کے بدلے 55 سالہ شخص کی 9 سالہ بچی سے نکاح کی کوشش ناکام

چار سدہ(اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء): چار سدہ میں ایک 55 سالہ شخص نے 9 سالہ بچی سے 3 بکریوں کے بدلے زبر دستی نکاح کی کوشش کی جس کو میڈیا اور اہل علاقہ کی مداخلت سے ناکام بنا دیا گیا، پولیس اس کیس میں خاموش نظر آئی تاہم میڈیا اور اہل علاقہ کی نشاندہی پر پولیس نے 55 سالہ شخص اور 9 سالہ بچی کے باپ سمیت دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے، بچی کے باپ کا کہنا تھا دوسال قبل میں نے ملنگ جان سے 3 بکریاں لی تھیں لیکن میرے پاس تین بکریوں کی قیمت جتنی رقم موجود نہ تھی تو ملنگ جان نے بیٹی کا ہاتھ مانگا، اسی لیے یہ اقدام اٹھانا پڑا.