(ن) لیگ کے نو منتخب سینٹر پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 6 مارچ 2015 14:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے نو منتخب سینٹر پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سینٹ کے انتخاب میں کلین سویپ کرکے ثابت کردیا کہ یہ جماعت ہر دل عزیز ہے۔آئندہ بھی مسلم لیگ ن ہی بھر پور انداز میں کامیابی حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت نے جو منصوبے شروع کئے ہیں وہ بروقت مکمل کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے قائد اعظم پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ۔توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ہر سطح پر اقداما ت کئے گئے ہیں جن سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ماضی میں کسی حکومت نے لو ڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے کچھ نہیں کیا ۔یہاں صرف عوام کو سنہرے خواب دیکھائے گئے اور عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :