Live Updates

15 کروڑ کی پیشکش کرنیوالا شاہد آفریدی نہیں، تحریک انصاف

جمعہ 6 مارچ 2015 14:37

15 کروڑ کی پیشکش کرنیوالا شاہد آفریدی نہیں، تحریک انصاف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء) تحریک انصاف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور نامور کرکٹر شاہد آفریدی کے مابین ملاقات کے دوران سینٹ الیکشن کے حوالے سے پیسوں کی پیشکش کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہد آفریدی نے سینیٹ کے ٹکٹ کے حصول کی خاطر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال کیلئے پندرہ کروڑ روپے عطیہ کرنے کی پیشکش نہیں کی۔ اس حوالے سے زیر گرد تمام خبریں اور اطلاعات بالکل غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات