اے او سپائن پاکستان کے زیراہتمام کمر کا ٹیڑھا پن اور کبڑے مریضوں کے علاج کی ٹریننگ کے لئے انٹرنیشنل ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 6 مارچ 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) اے او سپائن پاکستان کے زیراہتمام کمر کا ٹیڑھا پن اور کبڑے مریضوں کے علاج کی ٹریننگ کے لئے انٹرنیشنل ورکشاپ کا انعقاد گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال لاہور میں ہو رہا ہے، اس ورکشاپ کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز ہوں گے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ سے آرتھوپیڈک وسپائن سرجن ڈاکٹر نجمہ فاروق پاکستان سے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد جاوید، پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر رضوان اکرم، ڈاکٹر عتیق الزماں، ڈاکٹر عبداللہ شاہ بھی شرکت کریں گے، جس میں پاکستان بھر سے 30 آرتھو پیڈک وسپائن سرجنز کو تربیت دینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے، یہ ورکشاپ 9مارچ سے 12 مارچ تک جاری رہے گی، اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان کے آرتھوپیڈک وسپائن سرجنز کو انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ مہیا کرنا ہے تاکہ پاکستان میں ایسے مریضوں کاعلاج ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :