پنجاب اسمبلی میں 11بل منظور،اجلاس پیر کی سہ پیر 2بجے تک ملتوی کر دیا گیا

جمعہ 6 مارچ 2015 16:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) پنجاب اسمبلی میں کم عمر کی شاری کی ممانعت سمیت گیارہ بل منظور کر لیے گئے۔ کمسنی کی شادی کرانے والے والدین کے علاوہ نکاح پڑھانے والے کو بھی سزا دی جائیگی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیرصدارت حسب روایت ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے صرف چھے اراکین کیساتھ شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس خواتین کے حقوق سے متعلق پانچ بلوں سمیت مجموعی طور پر گیارہ بل منظور کیے گئے، خواتین کا حصہ یقینی بنانے کے لیے مالیہ اراضی ترمیمی بل اور تقسیم غیر منقولہ جائیداد بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

فیملی کورٹس اور کمسنی کی شادی کی ممانعت کے ترمیمی بل بھی منظور کیے گئے۔ مسلم فیملیز لاز کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی غیر محفوظ ادارہ جات دو ہزار پندرہ کا بل، پنجاب آرمز، قیام امن عامہ، کریمنل پراسیکیوشن اور دیواروں پر اظہار رائے کی ممانعت کے بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ جبکہ ریگولیشن ساؤنڈ سسٹم 2015ء کا بل بھی کثرت رائے سے منظور ہوا۔ اجلاس پیر کی سہ پیر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا