اہلسنت علماء وکارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سنی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:36

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) اہلسنت علماء وکارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سنی ایکشن کمیٹی پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ضلع ٹنڈوالہیار میں بھی یوم احتجاج منا یاگیا مساجد میں اہلسنت نسل کشی کے خلاف قرار داد مزمت منظور کی گئیں جبکہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر میرواہ روڑ سے لے کر لیاقت گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا کہ کراچی فروری کے مہینے میں 29اہلسنت علماء و کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مارچ کے آغاز میں ہی ڈاکٹر فیاض خان سمیت 7علماء و کارکنان نشانہ بن چکے ہیں ہمیں بتایا جائے اہلسنت کے خون کا سودا حکومت نے کس سے اور کتنے میں کیا ہے اہلسنت والجماعت پانی کابلبلہ نہیں کے اسے کوئی ختم کر دے گاکراچی جیسے حساس شہر میں علامہ اورنگزیب فاروقی جیسے محب وطن رہنما کی سیکورٹی واپس لینا حکومت سندھ کی بدیانتی ہے حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے ان کا مزید کہنا تھا کہ سپاہ محمد اور حزب اللہ کے دہشت گردوں نے کراچی میں ایک سیاسی جماعت میں پناہ لے لی ہے ایک رہنما نے4مارچ کو پریس کانفرنس کی اور اپنے مخصوص کوڈ کے ذریعے اورنگی ٹاؤن کا نام لے کر کچھ اشارے دئیے جس کے دو گھنٹے بعد سپاہ محمد کے ڈیتھ اسکواڈنے اورنگی ٹاؤن کے ڈاکٹر محمد فیاض خان اور محمد عارف کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا حکومت سندھ جے آئی ٹی تشکیل دے آئی ایس آئی اور رینجرز انٹیلی جینس پر ہمیں مکمل اعتماد ہے شفاف تحقیقات کر کے قاتلوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے قاتل گرفتار نہ ہوئے نوجوان آپے سے باہر ہوسکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی شہادتوں سے گھبرانے والے نہیں شہدا ء کا مقدس مشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :