نشے میں پاگل ماں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 5 سال قید

جمعہ 6 مارچ 2015 16:53

نشے میں پاگل ماں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 5 سال قید

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء) ایک شخص کو مبینہ طور پر 2010 سے نشے میں پاگل ماں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 37 سالہ اماراتی شخص پر جنسی زیادتی کے ساتھ ساتھ لائسنس کے بغیر الکو حل استعمال کر نے کا بھی الزام تھا۔ اسے الکوحل استعمال کرنے کے جرم میں 2000 درہم جرمانہ بھی کیا گیا۔ مقدمے کی تمام کاروائی بند دروازے کے پیچھے اکتوبر میں شروع ہوئی، مجرم نے تمام الزامات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

واقعے کی ابتدائی اطلاع پچھلے سال 15 مئی کو مجرم کے 31 سالہ چھوٹے بھائی نے بر دوبئی پولیس سٹیشن میں کی۔مجرم کے بھائی نے بتایا کہ اس کا بڑا بھائی کئی سالوں سے الکوحل اور نشہ آور ادویات استعمال کر رہا ہے اوران کی ماں کے مطابق کئی دفعہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

(جاری ہے)

مجرم کے کئی بھائیوں نے بھی مجرم کے خلاف گواہیاں دی۔ مجرم نے بعد میں تفتیشی افسر کے سامنے اقرار کیا کہ وہ عادی شرابی ہے اور روز کی چھ بوتل پیتا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مجرم کی ماں پاگل ہونے کے ساتھ ساتھ مرگی کے مرض میں بھی مبتلا ہے اور صحیح طریقے سے بول بھی نہیں سکتی۔طبی معائنے کے مطابق مجرم ذہنی طور پر بالکل ٹھیک ہے تاہم اسے ہیپا ٹائیٹس کا مرض ہے۔ فیصلے کے خلاف 15 دن میں اپیل کی جا سکتی ہے۔