فلائٹ کوارڈنیٹر کو سٹاف کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر جیل کی ہوا کھانی پڑی

جمعہ 6 مارچ 2015 17:54

فلائٹ کوارڈنیٹر کو سٹاف کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر جیل کی ہوا کھانی پڑی

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء) 36 سالہ کنیان، ائیرپورٹ پر فلائٹ کوارڈنیٹر ہے۔ اسے ائیر لائن سٹاف کے ساتھ چھیڑخانی کرنےپر 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔عدالتی احکامات کے مطابق جیل سے چھوٹنے پر اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ مجرم پر ڈیوٹی کے دوران ویتنامی عورت کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔

24 سالہ ویتنامی عورت نے پچھلے سال 5 نومبر کو واقعے کی اطلاع اس وقت دی جب وہ دونوں دوبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ عورت نے بتایا کہ وہ رن وے پر کھڑی جہازوں کا انتظار کر رہی تھی مگر جہاز نہیں آ رہے تھے، اور اس نے حفاظتی جیکٹ کے بغیر سکرٹ پہنا ہوا تھا ۔اتنے میں اسے مجرم نظر آیا جو شٹل گاڑی میں سوار تھا۔

(جاری ہے)

عورت نے اس سے پوچھا کہ کیا اس کے پاس حفاظتی جیکٹ ہے، اس پر ملزم نے اسے کہا کہ اس کے ساتھ گاڑی میں سوار ہو جائے ورنہ اسے حفاظتی جیکٹ نہ پہننے پر جرمانے کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔

عورت جیسے ہی گاڑی میں بیٹھی مجرم نے اسے جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ عورت نے گاڑی سے اترنے کے لیے اس کی منت کی تو مجرم نے اس کا فون نمبر لے کر بعد میں فون پر بات کرنے کی شرط پر اسے گاڑی سے اترنے کی اجازت دی۔عورت نے گاڑی سے اتر کر اپنی شکایت لکھی اور ائیرپورٹ پر پولیس کو دے دی۔ واقعے کے فوراً بعد مجرم موقع واردات سے فرار ہو گیااور پولیس کی فون کالز کا جواب بھی نہیں دیا اور نہ ہی اپنے کام پر پہنچا۔9 نومبر کو پولیس نے مجرم کو ائیرپورٹ سے پکڑ لیا۔ مجرم نے پہلےتو عورت کے لگائے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا مگر بعد میں کہا کہ اس کا ہاتھ غلطی سے عورت کو چھو گیا تھا۔ مجرم اپنی سزا کے خلاف 15 دن میں اپیل کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :