پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور سے موبائل اور نقدی چھینے پر فلپائنی افراد پر مقدمہ

جمعہ 6 مارچ 2015 18:08

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور سے  موبائل اور نقدی چھینے پر فلپائنی افراد پر ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مارچ۔2015ء) 25 سالہ فلپائنی اور اس کے ساتھی پر ٹیکسی ڈرائیورپر تشدد کرنے ، موبائل اور 2360 درہم چھینے پر مقدمہ چل رہاہے۔ملزمان پر ٹیکسی ڈرائیور کو گالیاں دینے کا بھی الزام ہے۔یہ واقعہ پچھلے سال 28 مارچ کو پیش آیا۔

(جاری ہے)

26 سالہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ ملزم اور اس کا ساتھی ال حدیبہ کے پیٹرول پمپ سے اس کی گاڑی میں بیٹھے، اس نے انہیں ال جافلیا میں چھوڑ کر 10 درہم دینے کا کہا، مگر ملزمان نے اس کا موبائل چھین لیا۔

ڈرائیور نے انہیں موبائل لوٹانے کا کہا تو ملزم نے انہیں درمیانی انگلی دکھا دی۔ اس پر ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا تو ملزم نے اسے منہ پر مکا دے مارا۔ملزم کے ساتھی نے اس کی جیب سے 2360 درہم نکال لیے اور دونوں اسے مار پیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے دونوں کو ال جافلیا کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔مقدمے کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :