نومنتخب سینیٹرز راجہ ظفر الحق، چودھری تنویر اور نجمہ حمید کی داتا دربار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی،سکیورٹی کے سخت انتظامات ،صوبائی وزیر بلال یاسین بھی ہمراہ تھے ، ملک کی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں ،دعا یہی ہے کوئی بھی پارٹی آئے ملک ترقی کرے، ہماری کامیابی سے ملک میں ترقی ہو گی‘ راجہ ظفرالحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے پنجاب سے نومنتخب سینیٹرز راجہ ظفر الحق، چودھری تنویر اور نجمہ حمید نے داتا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

سینیٹرز کی داتا دربار حاضری کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ سینیٹرز کے ہمراہ وزیر خوارک پنجاب بلال یاسین سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے، سینیٹرز نے دربار پر ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں کیں جبکہ پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

لیگی رہنماوں کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی سے ملک میں ترقی ہو گی۔حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ظفر الحق نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، کوئی بھی پارٹی آئے دعا یہی ہے کہ ملک ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی سے ملک میں ترقی ہو گی، پاکستان میں امن اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :