قیدیوں کو قرآن مجید کے نسخوں میں موبائل اورسمیں فراہم کی جاتی ہیں،قیدی جیل میں بیٹھ کر بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور قتل کی وارداتیں کرواتے ہیں،پنجاب بھر کی جیلوں میں کل 87قیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں ‘صوبے میں 226خواتین قیدی جیلوں میں قید ہیں،پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبد الوحید آرائیں کا انکشاف ، 2050ء میں ملک کی آباد ی دگنی ہو جائے گی‘لاہور میں آبادی کی شرح افزائش 1.9فیصد ہے ‘علماء کرام نے آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ‘صوبائی وزیر بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز ‘قائمقام سپیکر نے اجلاس پیر تک ملتوی
جمعہ 6 مارچ 2015 18:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر جیل خانہ چودھری عبد الوحید آرائیں نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو قرآن مجید کے نسخوں میں موبائل اورسمیں فراہم کی جاتی ہیں جن سے قیدی جیل میں بیٹھ کر بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہوتے ہیں ‘پنجاب بھر کی جیلوں میں کل 87قیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایڈز میں مبتلا زیادہ تر نشے کے عادی افراد ہیں۔
‘صوبے میں اب تک 226خواتین قیدی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 44سزائے موت اور 668سزا کی منتظر ہیں اور پنجاب کی کسی بھی جیل میں کوئی ایسا قیدی نہیں ہے جو پیسے نہ ہونے کے باعث جیل میں ہوں ‘جیل میں قیدیوں کو روٹی ، گوشت مرغ ، سفید چنا، دال مسور اور دال مونگ سمیت چائے دی جاتی ہے جبکہ صوبائی وزیر بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز نے پنجاب میں آبادی کی شرح میں خطرناک اضافے پر ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرآباد ی کو نہ روکا تو 2050ء میں ملک کی آباد ی دگنی ہو جائے گی‘لاہور میں آبادی کی شرح افزائش 1.9فیصد ہے ‘علماء کرام نے آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ‘قائمقام سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9مارچ کی سہ پہر 2بجے کیلئے ملتوی کر دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.