لاہور،بچوں کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کے بچوں نے ماں کے ہمراہ جانے سے انکار کر دیا ،باپ اور بچے ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے جس سے عدالت کا ماحول بھی افسردہ ہو گیا ،عدالت نے بچوں کی خاطر میاں بیوی کو صلح کرنے کا ایک موقع دیتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی
جمعہ 6 مارچ 2015 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) بچوں کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کے بچوں نے ماں کے ہمراہ جانے سے انکار کر دیا ،باپ اور بچے ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے جس سے عدالت کا ماحول بھی افسردہ ہو گیا ،عدالت نے بچوں کی خاطر میاں بیوی کو صلح کرنے کا ایک موقع دیتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پانچ بچوں کی ماں ناہید نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اسکے خاوندشہزاد نے اسے نظر انداز کئے رکھا اور خرچہ نہ دینے پر جھگڑاہونے کے بعد اسے زبانی طلاق دیدی۔
وہ اپنے خاند کے ساتھ ساتھ صلح نہیں کرنا چاہتی لہٰذابچے باپ کی تحویل سے لے کر اسکے حوالے کئے جائیں۔ ماں کا بیان سن کر کمرہ عدالت میں موجود بچے ماں کے پاس جانے کا سن کر باپ سے لپٹ کر رونے لگے جس پر عدالت کا ماحول بھی افسردہ ہو گیا ۔بچوں کو روتا دیکھ کر باپ اور بچوں کی ماں بھی رو دی جس پر عدالت نے دونوں میاں بیوی کو اپنے بچوں کی خاطر صلح کا ایک موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9مارچ تک ملتوی کر دی۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.