سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی

جمعہ 6 مارچ 2015 21:10

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) سعودی عرب کے فرنانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی ۔ دوسرے کی تاریخ دونوں ممالک کے دفتر خارجہ طے کریں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپریل میں سعودی عرب کا تفصیلی دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو ”آئی این پی“ کو بتایا کہ وزیر اعظم نوا زشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے دورے کی تاریخیں دونوں ممالک کے دفتر خارجہ آئندہ ایک دو ماہ میں طے کریں گے جبکہ سعودی عرب کی حکومت کی دعوت پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کرینگے جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے وہ سعودی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :