کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر نسیم گل ہنگو سے گرفتار،دہشت گرد بم دھماکے اوردیگر جرائم میں مطلوب تھا، سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر تھی

جمعہ 6 مارچ 2015 21:23

کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر نسیم گل ہنگو سے گرفتار،دہشت گرد بم ..

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے مطلوب اہم کمانڈر نسیم گل کو گرفتار کرلیا ، دہشت گرد کے سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان نے اہم کمانڈر نسیم گل کو ہنگو کے علاقے تور روڑی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گردی، بم دھماکے اوردیگر جرائم میں مطلوب تھا، اس کے سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر تھی۔

متعلقہ عنوان :