افغانستان میں عورتوں کے حقوق کیلئے لڑکوں کا برقعے پہن کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 6 مارچ 2015 21:27

افغانستان میں عورتوں کے حقوق کیلئے لڑکوں کا برقعے پہن کر انوکھا احتجاجی ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) افغانستان میں عورتوں کے حقوق کی آواز اٹھانے کیلئے لڑکوں نے برقعے پہن کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں سیکڑوں نو عمر برقع پہنے لڑکوں نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

لڑکوں نے ہاتھوں میں بینرز بھی تھام رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ مظاہرے کا مقصد لوگوں میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا۔ لڑکوں کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :