انٹرنیٹ پر دنیا کے 30 بااثر افراد کی فہرست جاری ، امریکی صدر کا نمبر 5واں، بھارتی وزیراعظم 30ویں نمبر پر ہیں

جمعہ 6 مارچ 2015 21:40

انٹرنیٹ پر دنیا کے 30 بااثر افراد کی فہرست جاری ، امریکی صدر کا نمبر ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) معروف امریکی جریدے ''ٹائمز '' نے انٹرنیٹ پر دنیا کے 30 با اثرافراد کی فہرست جاری کر دی، فہرست میں امریکی صدر کا نمبر 5واں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 30ویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

فہرست کی تیاری میں خیال رکھا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب فیس بک ، ٹویٹر اور یوٹیوب پر کس کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہے اور خبروں میں کس کا چرچا زیادہ ہوتا ہے۔

فہرست میں زیادہ تعداد شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔ پہلے نمبر پر سویڈن کے فیلکس ارود ہیں یوٹیوب پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ پانچ لاکھ ہے دیگر فنکاروں میں سیوفٹ ٹیلر،بائبر جسٹن،کردشیان کم اور شکیرا بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ سیاسی میدان سے امریکی صدر براک اوباما 5ویں نمبر پر اور 3 کروڑ 80 لاکھ فالوورز کیساتھ بھارتی صدر نریندر مودی 30ویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :