سمندری، تیز رفتار بس بے قابو ہوکرشادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالی رکشہ سوار فیملی پر چڑھ گئی،ایک ہی خاندان کے چا ر کمسن بچوں سمیت 6افرادجاں بحق ، 4افراد شدید زخمی

جمعہ 6 مارچ 2015 21:40

سمندری، تیز رفتار بس بے قابو ہوکرشادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالی ..

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) تیز رفتار بس بے قابو ہوکرشادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالی رکشہ سوار فیملی پر چڑھ گئی جسکے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چا ر کمسن بچوں سمیت 6افرادجاں بحق 4افراد شدید زخمی حادثے کے خلاف سینکڑوں مشتعل دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک کر دی بس نذر آتش تفصیلات کے مطابق سمندری کے نواحی گاؤں 441گ ب کی رہائشی محمد یوسف اور اخترعلی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رکشہ میں سوار 373گ ب میں مقیم اپنے رشتہ دار فیملی کے ہاں شادی کی تقریب میں شر کت کیلئے جا رہے تھے کہ پل وڑائچاں کے قریب سمندری سے ساہیوال جانیوالی تیز رفتار بس بے قابو ہو کر رکشہ سوار فیملی پر چڑھ گئی سکے نتیجہ میں محمد یوسف ولد محمد سردار اور اسکا بیٹا احمد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ،اختر علی ،ماہم یوسف ،زوہیب اختر،احمر یوسف ، علی جو کہ فیصل آباد جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے رکشہ میں سوار عائشہ دختر محمد یوسف،، ،شکیلہ زوجہ محمد اختر،عزرا دختر محمد یوسف اور بلقیس بی بی زوجہ ذولفقار شدید زخمی ہو گئے کہ بچوں سمت سات ذخمیوں کو حالت نازک ہونے پر فیصل آباد الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمی سول ہسپتال سمندری میں زیر علاج ہیں حادثے کے بعد سینکڑوں دیہاتی روڈ پر آگئے جنہوں نے احتجاج کر تے ہو روڈ بلاک کر دی اور بس کو آگ لگادی اور مظاہرین رات گئے تک روڑ کو بلاک کیے رکھا ان کا مطالبہ تھا کہ مذکورہ روڑ کو کشادہ کیا جائے تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ذمہ دار مو قعہ پر پہنچ نہ پایا المناک حادثہ پر رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر ایم پی اے راؤ کاشف رحیم خاں ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم گجر مو قعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :