ورلڈ کپ 2015ء : پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے ڈک ورتھ لو ئیس میتھڈ کے تحت 232رنزکاہدف

ہفتہ 7 مارچ 2015 11:04

ورلڈ کپ 2015ء : پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے ڈک ورتھ لو ئیس میتھڈ ..
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے ڈک ورتھ لو ئیس میتھڈ کے تحت 232رنزکاہدف دیا ہے ۔ ایڈن پارک ، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 46.4اوورز میں 222رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی اننگز کے دوران بارش کے باعث اننگز کو 47اوورز تک محدود کر دیا گیا تاہم گرین شرٹس اپنے کوٹے کے اوورزبھی نہ کھیل سکے ۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق 56،سرفراز احمد 49،یونس خان 37اور شاہد آفریدی 22رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے 3، مورنے مورکل اور کائل ایبٹ نے 2،2جبکہ عمران طاہر اور ڈیویلیئرز نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :