ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم"نو اسکیپ"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 11:35

ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم"نو اسکیپ"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں اووَن ولسن اور پیئرس براسنن کی ایکشن تھرلر فلم"نو اسکیپ"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار جان ایرک ڈوڈل کی اس فلم میں اووَن ولسن اور پیئرس براسنن کے ساتھ لیک بیل،اسٹرلنگ جیرنزاور اسپینسر گیرٹ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکل لٹوک اور ڈریو ڈوڈل کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک امریکی فیملی کے گرد گھوم رہی جو جنوب مشرقی ایشیا کے ملک منتقل ہوتی ہے جہاں ہونیوالی بغاوت اور خانہ جنگی سے غیر ملکیوں کی جانوں کوشدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم نو اسکیپ دی وین اسٹین کمپنی کے تحت رواں سال2ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔