مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری کے 5ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکار ڈقائم کردیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 11:57

مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری کے 5ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکار ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری کے 5ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکار ڈقائم کردیا۔انہون نے یہ اعزازآکلینڈمیں ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں حاصل کیا۔وہ دنیا کے واحد کھلاری بن گئے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مین ایک بھی سنچری بنائے 5ہزار رنز بنائے ہیں۔

پاکستانی کپتان جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہیں 5ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 7رنز درکارتھے جو انہوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرکے پورے کرلئے ۔

(جاری ہے)

یہ ان کے کیرئیر کا 160واں ون ڈے میچ تھا،انہوں نے اب تک 42نصف سنچریاں سکورکررکھی ہیں ۔جنوبی افریقہ کیخلاف مصباح الحق 56رنز بنائے ۔مصباح الحق کا بہترین انفرادی سکور 96رنز ناٹ آؤٹ ہے ۔اس سے پہلے سعید انور اور محمد یوسف یہ کارنامہ 138 اننگز میں سرانجام دے چکے ہیں جبکہ لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد نے یہ سنگ میل 139 اننگز میں عبور کیا۔

مصباح ون ڈے کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے 32 ویں بیٹسمین بن گئے۔ ہاشم آملہ 101 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین بلے باز ہیں۔ ورلڈ کپ 2015 میں کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے تین میں انہوں نے نصف سنچری سکور کی۔

متعلقہ عنوان :