دودھ کی بوتلوں میں گلیو بھی آنے لگا

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:06

دودھ کی بوتلوں میں گلیو بھی آنے لگا

پلے ماؤتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ2015ء)ایک چھ سالہ بچی کو اس کے والدین دودھ کی بوتل سے گلیو پینے پر ہسپتال لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیسیکا بامفورڈ کا تعلق ڈیون پورٹ، پلے ماؤتھ سے ہے۔وہ دودھ کی بوتل سے دودھ پینے لگی تو اس کے منہ میں دودھ کی بجائے سخت سفید گلیو چلا گیا۔وہ چلائی اور سارا گلیو منہ سے باہر پھینک دیا۔ اسے فوراً ہی پلے ماؤتھ کے ڈیریفورڈ ہسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں مطابق دودھ کی بوتل میں دودھ کی جگہ گلیو تھا۔

(جاری ہے)

جیسیکا کی ماں 31 سالہ سمانتھا، جس کے پانچ بچے اور بھی ہیں نے کہا خوش قسمتی سے جیسیکانے گلیو کو نگلا نہیں تھا بلکہ انجان محلول محسوس کر کے فوراً تھوک دیا۔ جیسیکا کا باپ ڈاوین اس دودھ کی بوتل کو پلے ماؤتھ کے آئس لینڈ سٹور سے خرید کرلایا تھا۔جیسیکا کی ماں کا کہنا ہے کہ یہ تو خوش قسمتی تھی کہ اس وقت وہ وہاں تھی جب اس کی بیٹی نے فریج سے دودھ کی بوتل نکالی۔

آئس لینڈ سٹور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں بچی کے بارے میں جان کر افسوس ہوا مگر وہ اس معاملے میں پہلے تحقیق کریں گے۔بچی کی ماں کا کہناہے کہ وہ عرصے سے آئس لینڈ سٹور کی گاہک ہے مگر اس معاملے میں اسے بہت مایوسی ہوئی، سٹور والوں کو کم از کم باقاعدہ معذرت تو کرنی چاہیے تھی۔