سمعیہ سرکار نے محمد کیف کا سب سے زیادہ کیچ کرنے کا ریکارڑ برابر کر دیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:09

سمعیہ سرکار نے محمد کیف کا سب سے زیادہ کیچ کرنے کا ریکارڑ برابر کر دیا

نیلسن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بلے باز سمعیہ سرکار نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں بھارت کے محمد کیف کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چار کیچ کرنے کا ریکارڑ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے تھے جس میں اسکاٹ لینڈ کے کائل کوئٹزر کی ورلڈ کپ میں پہلی سنچری بھی شامل تھی، سمعیہ سرکار نے اسکاٹ لینڈ کے ہمیش گارڈینر، پریسٹن مومنسن، کائل کوئٹزر اور ماجد حق کا کیچ کر کے محمد کیف کے ساتھ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ کرنے والے فیلڈر بن گئے ہیں۔

محمد کیف نے 2003 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جوہانسبرگ میں یہ ریکارڑ قائم کیا تھا۔ وریندر سہواگ ورلڈ کپ میں دو دفعہ تین کیچ کرنے والے واحد فیلڈر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیولائیڈ ورلڈ کپ میں تین کیچ کرنے والے پہلے فیلڈر ہیں یہ کارنامہ انھوں نے7 جون 1975 کو اولڈ ٹریفورڑ میں سری لنکا کے خلاف انجام دیا تھا۔