رواں ورلڈ کپ میں ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، آئی سی سی پھر بھی سوچنے کیلئے تیار نہیں ،عاقب جاوید
ہفتہ 7 مارچ 2015 12:09
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے ورلڈ کپ میں کرکٹ ٹیموں کے کمی کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے فیصلے کرکے آئی سی سی فل ممبرز کو بچانا چاہتاہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ رواں ورلڈ کپ میں ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے لیکن آئی سی سی پھر بھی ان کے بارے میں سوچنے کیلئے تیار نہیں۔
عاقب جاوید نے کہاکہایسوسی ایٹ ممبران کو اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا جبکہ ان ممالک میں کرکٹر بہتر ہورہی ہے۔عاقب جاوید نے سوال اْٹھایاکہ بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی کارکردگی سب کے سامنے ہے لیکن ان ممالک کو آئی سی سی کی طرف سے بھرپور سپورٹ کیاجارہاہے۔(جاری ہے)
دوسری طرف آئرلینڈ اور افغانستان جیسی ٹیموں کو نظر انداز کیاجارہاہے جو تیزی سے اْبھر رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ مقابلوں کیلئے اگر معیار دیکھا جا رہاہے تو آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت، اسکاٹ لینڈ کا نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینا،زمبابوے اور یو اے ای کا کلوز میچ اورافغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے ناکوں چنے چبوانا ایسوسی ایٹ ٹیموں کو بہتر ثابت کرتاہے۔عاقب جاوید نے آئی سی سی کی اس تاویل کو بھی رد کردیاکہ ایسوسی ایٹ ممالک کی کرکٹ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم رخ کرنے والوں کی تعداد نہایت کم ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کو تماشائیوں کی بجائے کرکٹ پرفارمنس پر توجہ دینا چا ہیے۔ اصل میں اس قسم کے بہانوں سے آئی سی سی ان مستقل ممبر ز کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جن کی کارگردگی ان دنوں ایسوسی ایٹ ممالک سے بھی بدتر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.