وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں شرکت متوقع

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:31

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں. لاہور میں اپنے قیام کے دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ وزیر اعظم نوازشریف کل یعنی بروز اتوار ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بھی بطور مہمان خصوصی ممکنہ طور پر شریک ہوں گے، اس تقریب میں دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی، ہارس اینڈ کیٹل شو ملک کے چاروں صوبوں کی یکجہتی کی مکمل تصویر پیش کرتا ہے.