امریکہ‘ 77 سال کی خاتون نے باڈی بلڈنگ شروع کر دی

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:39

امریکہ‘ 77 سال کی خاتون نے باڈی بلڈنگ شروع کر دی

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) امریکہ میں 77 سال کی عمر میں دادی اماں نے باڈی بلڈنگ شروع کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ عمر میں کیا رکھا ہے ابھی تو میں جوان ہوں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والی ان اماں نے عمر کی پروا کیے بغیر 4 سال قبل باقاعدہ طور پر باڈی بلڈنگ شروع کی اور اپنے اس نرالے شوق کی خاطر روزانہ صبح اٹھ کر جم کا رخ کرتی ہیں اور دل لگا کر پریکٹس کرتی نظر آتی ہیں۔ 77 سال کی عمر میں یہ دادی اماں 215 پونڈز وزن اٹھا لیتی ہیں جنہیں نوجوان دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔ جوش اور جذبہ جوان ہو تو کچھ نا ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ یہ اماں ویٹ لفٹنگ کے کئی مقابوں میں نا صرف شرکت کرتی ہیں بلکہ کئی مقابلوں کی فاتح بن کر ویٹ لفٹنگ کی چیمپئن بھی بن چکی ہیں۔