ملک بھر میں چھ کروڑ 6 لاکھ سے زائد سمز کی تصدیق مکمل

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:32

ملک بھر میں چھ کروڑ 6 لاکھ سے زائد سمز کی تصدیق مکمل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء )ملک بھر میں موبائل فون سمز کی تصدیق کا عمل زورو شور سے جاری،اب تک ملک بھر میں چھ کروڑ باسٹھ لاکھ سے زائد سمز کی تصدیق مکمل کر لی گئی ۔پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سمز کی تصدیق کے لیے تیرہ اپریل تک کی ڈیڈ لائن ہے جس کے ختم ہونے سے پہلے دس کروڑ تیس لاکھ سمز کی تصدیق ہونا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اب تک ملک بھر میں چھ کروڑ باسٹھ لاکھ تینتیس ہزار تین سواناسی سمز کی تصدیق مکمل کر لی گئی ۔چھ کروڑ باسٹھ لاکھ سمز کی تصدیق پانچ کروڑ آٹھ لاکھ باون ہزارنو سو اسی شناختی کارڈز کے ذریعے کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تصدیق کے عمل کے دوران اب تک اٹہتر لاکھ سترہ ہزار چارسو نواسی سمز بند کی گئیں ۔ واضع رہے کہ جنوری دو ہزار پندرہ تک ملک بھر میں موبائل فون صارفین کی تعداد تیرہ کروڑچوسنٹھ لاکھ بیاسی ہزارچھیانوے ہے۔