مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کیخلاف نصف سنچری مکمل کرکے ون ڈے کیریئر کی 42 ویں نصف سنچری مکمل کرلی

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:16

مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کیخلاف نصف سنچری مکمل کرکے ون ڈے کیریئر ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کیخلاف نصف سنچری مکمل کرکے ون ڈے کیریئر کی 42 ویں نصف سنچری مکمل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جنوبی افریقہ کیخلاف مصباح الحق نے نصف سنچری مکمل کرکے ون ڈے کیریئر کی 42 ویں نصف سنچری مکمل کی۔

(جاری ہے)

اس کیساتھ ہی مصباح الحق نے ورلڈ کپ میں لگاتار تیسری نصف سنچری بھی بنائی اور اس نصف سنچری کیساتھ ہی مصباح الحق نے ورلڈ کپ میں اپنی چوتھی نصف سنچری مکمل کی۔

اس کیساتھ ہی مصباح الحق ورلڈ کپ میں 272 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور انہوں نے ون ڈے کیریئر میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔ مصباح الحق ون ڈے کیریئر میں 5 ہزار مکمل کرنے والے 32 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :