دیپکا کمائی کے لحاظ سے ہیروئنوں میں سرفہرست

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:33

دیپکا کمائی کے لحاظ سے ہیروئنوں میں سرفہرست

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) فلمی دنیا میں آج کل ہیروئنوں میں بہت زیادہ بمقابلہ ہوگیا ہے اور نیو کمر کے آنے سے پرانی ہیروئنوں میں مقابلہ اوربھی زیادہ ہوگیا ہے۔ مگر کچھ ہیروئنیں سدا بہار ہوتی ہیں اور وہ اپنا کام بھی اور کمائی بھی روز بروز اچھی کرتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی برسوں سے سب سے زیادہ عروج پر دیپکا پڈوکون ہیں جن کی گنتی آج کل کی ٹاپ ہیروئنوں میں ہوتی ہے وہ گزشتہ سو سالوں سے کمائی کے لحاط سے سب سے اوپر نظر آرہی ہیں۔

حسینہ دیپکا پڈوکون اس وقت اپنے عروج پر ہیں اور ان کی لگ بھگ ہر فلم ہی سوکروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے جس میں نیا اضافہ ہیپی نیوایئر کیش کل میں ہوا ہے۔ ان کی آخری تین فلمیں ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ ، ’چنائی ایکسپریس‘ اور ’رام لیلا‘ نے سوکروڑ کلب میں جگہ بنائی تھی اور شاہ رخ کے ساتھ نئی فلم نے بھی یہ سنگ میل طے کرکے انہیں سوکروڑ کلب کی ملکہ بنادیا ہے۔