سرفرا ز احمد سے متعلق سوال پر وقار یونس پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:38

سرفرا ز احمد سے متعلق سوال پر وقار یونس پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سوال پوچھے جانے پر اٹھ کر چلے گئے ۔ ورلڈ کپ 2015کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں شاندار فتح کے بعد جب ہیڈ کوچ وقار یونس میڈیا سے بات چیت کیلئے آئے تو انہیں اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب صحافی نے وکٹ کیپر سرفراز احمد سے متعلق سوال پوچھ کر ان کو لاجواب کر دیا۔

(جاری ہے)

پہلے تو انہوں نے اس سوال کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سرفراز کی قابلیت پر کبھی بھی شک نہیں تھا تاہم صحافیوں نے ان کی گزشتہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیا تو وقار یونس نے اس صورتحال میں پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے جانے میں ہی اپنی عافیت جانی۔ واضح رہے کہ وقار یونس سرفراز احمد کی صلاحیتوں کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے انہیں خراب تیکنک والا کھلاڑی قرار دیتے آئے ہیں، ان ہی کی وجہ سے وکٹ کیپر بیٹسمین کو ابتدائی چاروں میچز میں کھلایا ہی نہیں گیا۔

متعلقہ عنوان :