آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، پاکستانی شاہینوں نے پروٹیز کا شکارکرکے کوارٹر فائنل کیلئے امکانا ت روشن کرلئے

ہفتہ 7 مارچ 2015 15:03

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، پاکستانی شاہینوں نے پروٹیز کا شکارکرکے کوارٹر ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی شاہینوں نے پروٹیز کا شکارکرکے کوارٹر فائنل کیلئے امکانا ت روشن کرلئے،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ اینڈ لوئیس سٹیر ن فارمولے کے تحت 29رنز سے ہرادیا،پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی بار کامیابی،سرفرازاحمد نے بیٹنگ اور کیپنگ میں شاندارکارکردگی دکھا کر ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے باہر بٹھانے کے فیصلے کو غلظ ثابت کردیا،بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم222 رنزپرڈھیر،مصباح الحق 56 رنزکیساتھ ٹاپ سکورر،مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری کے 5ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکار ڈقائم کردیا،سرفرازاحمد49اور یونس خان37رنز بناکر نمایاں، جنوبی افریقی کی ٹیم33.3اوورزمیں202رنز بناکر ڈھیر،اے بی ڈی ویلئییرز77رنز بناکر نمایاں، ابراہم ڈی ویلیئرزنے سچن ٹنڈولکرکا 20ون ڈے میچز میں ایک ہزاررنز بنائے کا ریکارڈ برابرکردیا،پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، وہاب ریاض اور راحت علی نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں،پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں ایڈن پارک میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پروٹیز کپتان اے بی ڈی ویلیئرزنے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم222 رنزپرڈھیرہوگئی،آکلینڈ میں بارش کی آنکھ مچولی کے باعث ڈک ورتھ اینڈ لوئیس سٹیرن فارمولے کے تحت میچ47 اوور ز فی اننگزتک محدودکردیا گیا۔ پاکستانی اوپنراحمد شہزاد اورسرفرازاحمد نے پراعتماد آغاز کیا،30 کے مجموعی اسکورپرڈیل اسٹین نے غیرمعمولی کیچ لے کراحمدشہزاد کی اننگزکا خاتمہ کردیا،سرفرازاحمدنے یونس خان کیساتھ دوسری وکٹ پر62 رنزکی شراکت قائم کی، سرفرازاحمد49کے اسکورپررن آوٹ ہوگئے،یونس خان نے44 گیندوں پر37 رنزبنائے،صہیب مقصود آٹھ، عمراکمل13 اورشاہد آفریدی15 گیندوں پر22 رنزبنا کرآوٹ ہوئے،بارش کے باعث میچ کومیچ کو47 اوورزفی اننگزتک محدود کردیا گیا، پاکستان ٹیم آخری اوورمیں222 رنزپرڈھیرہوگئی، ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقہ کوجیت کیلئے 47 اوورزمیں232 رنزکا ہدف ملا۔

مصباح الحق نے56 رنزکیساتھ ٹاپ اسکورررہے۔ مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری کے 5ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکار ڈقائم کردیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیل سٹین نے 3 اورکائل ایبٹ اور مورنے مورکل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ عمران طاہر اور اے بی ڈی ویلیئرزنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں جنوبی افریقی کی ٹیم33.3اوورزمیں202رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

اس طرح پاکستان نے29رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ڈی ویلییرز نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ کپ میچوں میں 1000 رنز کا ریکارڈ صرف بیس میچوں میں برابر کردیا ۔ڈی ویلیئرز نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔انہوں نے 77رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سہیل خان کا شکار بن گئے ۔محمد عرفان نے دوسری گیند ہی پر ڈی کوک کو آوٴٹ کیا۔

ڈی کوک اس ورلڈ کپ میں اب تک اچھی بیٹنگ نہیں کر پائے ہیں۔پاکستان کو دوسری کامیابی 67 کے مجموعی سکور پر ملی جب راحت علی نے ڈو پلیسی کو 27 کے انفرادی سکور پر آوٴٹ کیا۔ہاشم آملہ نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 26 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔پاکستان کو جلد ہی ایک اور وکٹ ملی جب وہاب ریاض نے روسو کو صرف چھ رنز پر آوٴٹ کیا۔راحت علی نے ملر کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔

جنوبی افریقہ کو ایک اور نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب محمد عرفان کی گیند پر ڈومینی کیچ آوٴٹ ہوئے۔ ان کا کیچ وہاب ریاض نے پکڑا۔محمد عرفان نے تیسری وکٹ اس وقت حاصل کی جب سٹین 16 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ایبٹ جو پراعتماد بیٹنگ کر رہے تھے کو راحت علی نے 12 رنز پر آوٴٹ کیا۔ یونس خان نے سلِپ میں شاندار کیچ پکڑا۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، وہاب ریاض اور راحت علی نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں۔سہیل خان نے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :