ہارنا کبھی اچھا نہیں لگا، ابھی بھی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں: اے بی ڈویلیئرز

ہفتہ 7 مارچ 2015 15:07

ہارنا کبھی اچھا نہیں لگا، ابھی بھی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں: اے بی ڈویلیئرز
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء ) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ا ے بی ڈیویلیئرز نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ایک چھوٹا سا ٹارگٹ بھی عبور نہ کرنیکی کو ئی وجہ نہیں ہے ، ابھی بھی مضبوط پوزیشن میں ہیں اور ورلڈ کپ اپنے نام کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میچ کے فوری بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی ہار نہیں کیونکہ بیٹنگ کرنا کچھ مشکل دکھائی دے رہا تھا مگر مجھے کبھی بھی ہارنا اچھا نہیں لگتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پچھلی کئی دہائیوں سے بڑے میچز میں دباؤ کی وجہ سے ہارتی رہی ہے مگر اس شکست کے بعد ہماری ٹیم ہرگز دباؤ میں نہیں آئے گی کیونکہ اس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں ہمارے مستقبل کوکوئی خطرہ نہیں۔