Live Updates

عمران خان سیا سی عمل سے باہر نہ جا ئیں، وہ اسی کا حصہ رہیں تو یہ ان کے لیے بہتر ہو گا ، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں نے حلف لے کر پا رلیمنٹ میں نہیں جانا تویہ ان کے لیے اور ان کی پا رٹی کے لیے اچھا نہیں ہو گا، گو رنر پنجاب کے عہدے کی پیشکش ایس طرح جس طرح منظور وسان خواب دیکھتے ہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی افتتا حی تقریب میں شر کت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 مارچ 2015 15:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیا سی عمل سے باہر نہ جا ئیں، وہ اسی کا حصہ رہیں تو یہ ان کے لیے بہتر ہو گا ، وہ پا رٹی کے سربراہ ہیں، اپنی پا رٹی کے لیے بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں نے حلف لے کر پا رلیمنٹ میں نہیں جانا تویہ ان کے لیے اور ان کی پا رٹی کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔

وہ ہفتہ کو سکھر سول ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کی افتتا حی تقریب میں شر کت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گو رنر پنجاب کے عہدے کی پیشکش ایس طرح جس طرح منظور وسان خواب دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سندھ کا بینہ میں شمو لیت کے حوا لے سے علم نہیں ہے کیو نکہ سندھ کے فیصلے وزیر اعلیٰ کرتے ہیں۔ اگر ایم کیو ایم اتحا د کا حصہ ہے تو وہ نیچرلی طور پر حکو مت میں آجا ئے گی ان کا کہنا تھا کہ سکھر سول اسپتال کے حوا لے سے میں نے کیس اٹھا یا ہوا ہے کہ جس طرح کا بجٹ لا ڑکا نہ اور نواب شاہ کو دیا جا رہا ہے اس کے مساوی سکھر کو بھی دیا جا ئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایس سول اسپتال کپٹن ڈاکٹر جاوید علی شیخ و دیگر افسران موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات