Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل حریف کو شکست دی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی جیت بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اسی محنت اور ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ میچوں میں بھی فتح حاصل کرے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :