ماڈل عبیرہ قتل کیس کے تین ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) ماڈل عبیرہ قتل کیس کے تین ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا ، جبکہ مقتولہ کے اغواء کے مقدمہ میں نامزد خاتون خولہ عرف سدرہ کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی مہر امتیاز کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کے ملزمان عظمیٰ راؤ عرف طوبیٰ ،فاروق الرحمن اور حکیم ذیشان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ محمد راشد کی عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخوست کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

علاوہ ازیں مقتولہ کے بھائی زوہیب کی طرف سے تھانہ وحد ت کالونی میں اغواء کے مقدمہ میں نامزد خاتون خولہ عرف سدرہ کی طرف سے ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے متعلقہ ڈی ایس پی کو آئندہ پیشی پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :