اسلام آباد : سلمان تاثیر قتل کیس کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:50

اسلام آباد : سلمان تاثیر قتل کیس کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ممتاز قادری کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا جس پر ممتاز قادری نے عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، ایک ماہ قبل ممتاز قادری کیس پر دونوں وکلا کی جانب سے تمام دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت میں اس کیس کافیصلہ محفوظ کر لیا تھا ، تاہم اب عدالت نے ممتاز قادری کیس کا فیصلہ پیر یعنی 9 مارچ کو سنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ممتاز قادری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا جائے گا.