پنجاب اسمبلی نے خواتین کے حوالے سے بل منظور کرکے تاریخ رقم کی ہے‘ راحیلہ خادم حسین

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا مشن خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے ،پنجاب اسمبلی نے خواتین کے حوالے سے بل منظور کرکے تاریخ رقم کی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اسی سلسلے میں آج خواتین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرینگے،وہ گزشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھی،راحیلہ خادم حسین نے مزید کہا پنجاب اسمبلی میں خواتین کے حوالے سے بل منظور کرنے کی اپوزیشن کے جو چند اراکین تھے انہوں نے مخالفت کی مگر مسلم لیگ(ن) کے تمام اراکین نے اس بل کی بھر حمایت کی ،مسلم لیگ(ن) کاوژن خواتین کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنا ہے ،آج پنجاب کے تمام اداروں میں خواتین آزادی سے کام کررہی ہیں ،دوران کام خواتین کو ہراسہ کرنے کی وجہ سے پنجاب خاتون محتسب اعلیٰ کا قیام عمل میں لایا گیا یہ بھی مسلم لیگ(ن) کی بڑی کامیابی ہے ،آج ایوان اقبال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خواتین کیلئے خصوصی اعلانات کرینگے ۔