Live Updates

تحریک انصاف جتنی تیزی سے ابھری تھی اتنی ہی تیزی سے زوال پذیر ہے‘ ایم پی ایز کو ڈرا دھمکا کے اور بلیک میل کر کے سینٹ کیلئے ووٹ حاصل کرنا لیڈر شپ نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کویت کے صدرو سیکرٹری اطلاعات برائے مڈل ایسٹ غلام حیدر شیخ کابیان

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:13

ٍلاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کویت کے صدرو سیکرٹری اطلاعات برائے مڈل ایسٹ غلام حیدر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے‘ تحریک انصاف جتنی تیزی سے ابھری تھی اتنی ہی تیزی سے زوال پذیر ہے۔ عمران خان کی سیاست اور لیڈر شپ کھل کے سامنے آگئی‘ اپنے ایم پی ایز کو ڈرا دھمکا کے اور بلیک میل کر کے سینٹ کیلئے ووٹ حاصل کرنا لیڈر شپ نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران ذہنی طور پر ڈکٹیٹر ہے اور وہ اپنے فیصلے ممبران پر جبری مسلط کراتا ہے۔ دوسرے صوبوں میں امیدواروں کو کم یا زیادہ ووٹ پڑنے کا واویلہ مچانے والے عمران خان کو خیبر پختون خواء میں 27 اضافی ووٹ نظر کیوں نہیں آ رہے۔غلام حیدر شیخ نے مزید کہا کہ ملک میں نئی ڈاکٹرائین کا وجود عمل میں آ چکا ہے جس میں اسٹیبلشمنٹ کا عمل دخل ہے۔داروں میں بغاوت کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے حکومت اپنے پاوئں پہ خود کلہاڑی مار رہی ہے اور اس نئی ڈاکٹرائین کے ممکنہ اقدامات سے بے خبر ہے۔غلام حیدر شیخ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہ نئی ڈاکڑائین اپنے مقصد میں کامیاب ہوتی ہے تو ملک خانہ جنگی کی طرف جا سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات