آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، آئرلینڈنے سنسنی خیزمقابلے بعدزمبابوے کو 5رنز سے ہرادیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:13

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، آئرلینڈنے سنسنی خیزمقابلے بعدزمبابوے کو 5رنز ..

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آئرلینڈنے سنسنی خیزمقابلے بعدزمبابوے کو 5رنز سے ہرادیا،آئرش ٹیم کی فتح کے بعد گروپ بی میں کوارٹر فائنل کی دوڑکی صورتحال دلچسپ ہوگئی،،آئرلینڈنے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر331 رنز بنائے،ایڈجوائس 112اور اینڈی بیلبرن 97رنز بناکر نمایاں، زمبابوے کی جانب سے ٹینڈی چیتارا اور سین ولیمز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں،زمبابوے کی پوری ٹیم 49.3اوورزمیں326رنز بناکر آؤٹ،زمبابوے کی طرف سے برینڈن ٹیلر121اورسین ولیمز96رنز بناکر نمایاں، الیکس کوسیک نے 4، جون مونی اور کیون اوبرائن نے دودووکٹیں حاصل کیں،آئرلینڈکے ایڈ جوائس کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

ہفتہ کوآسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ کے بیلی رائیوو اوول میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کے پہلے آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی توآئرش بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر331 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اوپننگ بلے باز کپتان ولیم پوٹرفیلڈ اور پال اسٹرلنگ نے پراعتماد انداز میں آغازکیا لیکن پال اسٹرلنگ 16 کے مجموعی اسکور پر تیناشے پنینگرا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جس کے بعد کپتان پوٹرفیلڈ بھی 29 رنز بنانے کے بعد 79 کے مجموعے پر ولیمز کا شکار بنے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں ایڈ جوز اور اینڈی بیلبرن نے 138 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور 217 رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد جوز 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے،اینڈی بیلبرن 97، کین اوبرین 24، گیری ولسن 25 اور نیل اوبرین 2 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے ٹینڈی چیتارا اور سین ولیمز نے 3،3 جب کہ تیناشے پنیانگرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 49.3اوورزمیں326رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کے اوپننگ بلے باز چامو چیباہا اور سکندر رضا نے ٹیم کو 32 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن رضا 12 رنز بنا کر جان مونی کا شکار بن گئے جس کے فوری بعد مجموعی رنز میں کوئی اضافہ کئے بغیر چیباہا بھی 18 رنز کے ساتھ پریلین لوٹ گئے، سولومون مرے 11 اور ہیملٹن مساکدزا 5 رنز بنا کرآوٴٹ ہوئے۔ کپتان برینڈن ٹیلر92بالوں پر 121رنز بنا کر پویلین روانہ ہو ئے۔سین ولیمز96رنز بناکر نمایاں رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے الیکس کوسیک نے 4، جون مونی اور کیون اوبرائن نے دودو جبکہ جارج ڈاکریل اور میک برائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آئرلینڈکے ایڈ جوائس کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :